ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن کے دوران ربیع فصلوں کی کٹائی مکمل

ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران نہ صرف ربیع کی فصلوں کی کٹائی تقریبا مکمل ہوئی ہے بلکہ پی ایم کسان اسکیم سے تقریباً نو کروڑ کسان مستفید ہو ئے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 3:51 PM IST

71pc Mizoram farmers receive PM-KISAN assistance during lockdown
لاک ڈاؤن کے دوران ربیع فصلوں کی کٹائی مکمل

گزشتہ 24 مارچ سے اب تک ’پردھان منتری کسان ندھی یوجنا‘ (پی ایم-کسان) اسکیم کے تحت تقریبا 8.938 کروڑ کسان کنبوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور اب تک 17،876.7 کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی مالی امداد تین قسطوں میں دی جاتی ہے ۔ربیع سیزن کے دوران بیس ریاستوں میں کم از کم سپورٹ قیمت (ایم ایس پی) پر دالیں اور تلہن کی خرید تقریبا پوری کر لی گئی ہے۔

فوڈ کارپوریشن اورا ین اے ایف ای ڈی کے ذریعے 1،67،570.95 ٹن دالیں اور 1،11،638.52 ٹن تلہن کی خریداری کی گئی ہے۔ اس کے لیے ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد کسانوں کو تقریبا 1313 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

مانسون کا فائدہ اٹھانے کے لئے قومی بانس مشن سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ میں مزدوروں کو ماسک، کھانے وغیرہ دینے کے ساتھ ہی بانس نرسری کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ گجرات کے سابركانٹھا اور واسندا اضلاع میں نرسری بنائی گئی ہے۔ آسام میں ضلع كامروپ کے دموريا بلاک میں 520 کسانوں کو ملا کر 585 ہیکٹر کے علاقے میں کسان تنظیموں نے شجر کاری شروع کی ہے۔

بیشتر ریاستوں میں گیہوں کی کٹائی کا کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں تقریبا 98-99 فیصد، راجستھان میں 88-90 فیصد، اترپردیش میں 75-78 فیصد، ہریانہ میں 40-45 فیصد، پنجاب میں 35-40 فیصد اور دیگر ریاستوں میں 82-84 فیصد گندم کی فصل کی کٹائی کر لی گئی ہے۔ تقریبا تمام ریاستوں میں دالوں کی کٹائی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پنجاب وغیرہ ریاستوں میں گنے کی صد فیصد کٹائی مکمل ہو چکی ہے ۔تمل ناڈو، بہار، ہریانہ اور اتراکھنڈ میں تقریبا 92-98 فیصد کٹائی پوری ہوئی ہے جبکہ اتر پردیش میں 80-85 فیصد کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔آلو کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے اور اسٹوریج کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ چھوٹے کسانوں کے کھیتوں میں ربیع پیاز کی کٹائی تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔ بڑے کسانوں کے پلاٹ میں کٹائی جاری ہے جو مئی کے دوسرے ہفتے تک بڑھ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.