ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو میں 6047 کورونا متاثرین صحت یاب، 5975 نئے معاملے - کورونا اپڈیٹ

تمل ناڈو میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) مسلسل تیزی سے پھیل رہا ہے اور فی الحال معاملات میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

corona
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 10:48 PM IST

ریاست میں سنیچر کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 6047 رہی اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی جبکہ اس وائرس سے متاثرہ 5975 معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,79,385 تک پہنچ گئی ہے اور وائرس کے انفیکشن سے مزید 97 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والو ں کی تعداد 6517 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے انفیکشن سے جن مزید97 مریضوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے 76 کی سرکاری اسپتال اور 21 کی پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوئی ہے۔

کورونا کے انفیکشن کے 5942 نئے معاملات میں سے 5909 ریاست کے معاملے ہیں اور 33 باہر سے آئے مجاہر ہیں جن میں سے کچھ بیرون ملک سے آئے ہیں اور کچھ دیگر ریاستوں سے واپس آئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کے 53,541 فعال معاملے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طورپر70,127 نمونوں کے آر ٹی۔پی سی آر سے ٹیسٹ کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی ریاست میں ٹیسٹ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 42,06,617 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ میں غریبوں کے آشیانے منہدم کا انتباہ؟

محکمہ صحت کے مطابق آج 6047 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 3,19,327 مریض اس جان لیوا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.