اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک ہی خادان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر تین شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں کا تعلق بہار کے رکسول سے بتایا جا رہا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی افراد ماروتی کی بلینو کار میں سوار ہو کر بہار جا رہے تھے کہ اسی دوران مدھوبینیا کے قریب قومی شاہراہ نمبر 233 پر کار بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گئی۔
کار میں سوار سبھی افراد کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چھ افراد کو مردہ قرار دے دیا، ان میں سے ایک کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی ضلع افسران جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانکاری لی، وہاں موجود اہل خانہ کے ایک فرد انیل کمار نے حادثے سے متعلق تمام معلومات دی، جبکہ ایس پی نے چھ افراد نے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین افراد ابھی زیر علاج ہیں۔