ETV Bharat / bharat

کورونامتاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ملک میں کورونا وبا کی دن بہ دن ابتر ہوتی صورتحال کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 15.83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےاور اب تک تقریباً 35 ہزار لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 52 ہزار نئے معاملے

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 4:11 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 52123 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 83 ہزار 792 ہوگئی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے موت ہونے سے اب تک 34968 لوگ اس کی زد میں آکر دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران 32553 افراد انفیکشن سے آزاد بھی ہوئے ہیں، جن سے صحت مند افراد کی کل تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 582 ہوگئی ہے۔اس عرصے کے دوران فعال معاملوں میں 18795 کےاضافے کی وجہ سے یہ تعداد 528242 ہوگئی ہے۔

دہلی، ہماچل پردیش، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو، میگھالیہ اور میزورم کو چھوڑ کر ملک کی دیگر ریاستوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے انفیکشن کے زیادہ کیسوں کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دہلی میں سرگرم کیسوں میں 117، ہماچل 25 ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں 25، میگھالیہ میں آٹھ اور میزورم میں تین کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مہاراشٹرا میں، جو وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1435 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ دو دن تک فعال کیسوں کی تعداد کم رہی۔ اس مدت کے دوران 7478 افراد کو انفیکشن سے نجات حاصل ہوئی، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 757 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں اس دوران مریضوں کی تعداد میں 3014 کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 67456 فعال معاملے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 92 سے بڑھ کر 2147 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 42901 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.