یہ خاتون دل کے عارضہ اور ہائی بی پی کی شکار ہے۔ یہ زچگی نارمل رہی۔رمادیوی اور ستیہ نارائنا کو دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھے۔ بیٹی کی شادی ہوگئی تاہم چھ سال پہلے ایک سڑک حادثہ میں بیٹے کی موت ہوگئی جس کے بعد یہ جوڑا خود کو تنہا محسوس کررہا تھا۔
یہ جوڑا لڑکے کی پیدائش کی خواہش کے ساتھ کئی اسپتال چکر لگاچکے جس میں ان کو مایوسی ہوئی تاہم کریم نگر ضلع کی گائناکولوجسٹ ڈاکٹر پدمجا سے جب یہ جوڑا رجوع ہوا تو انہوں نے آئی وی ایف طریقہ کار کی تجویز پیش کی۔
ڈاکٹر پدمجا نے رمادیوی کا خصوصی خیال رکھا کیونکہ وہ دل کے عارضہ کی شکار تھی اور ہائی بلڈ پریشر سے متاثر تھی۔رما دیوی نے اسپتال میں نارمل زچگی کے ذریعہ دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔