عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے کی خاطر روٹری کلب آف دہلی ورثہ کی جانب پچاس ہزار دوبارہ استعمال کے لائق ماسک فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ ماسک نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں پریس کلب آف انڈیا کے سکریٹری جنرل آنند کمار، پریس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی کے نائک اور سندیپ منہاس کے حوالے کردیئے گئے۔
لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران اپنے گھر سے کام کرتے ہوئے چہرے کے ماسک درزیوں نے بنائے ہیں۔
پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ دھتواليہ نے گزشتہ روز شام کے وقت ماسک کے تقسیم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر پی آئی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجیو جین، پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری آنند کمار، پریس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سی کے نائیک اور آئی ٹی بی پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ سندیپ منہاس موجود تھے۔
روٹری کلب آف دہلی ورثہ مستقبل قریب میں دہلی پولیس سمیت وزارت صحت اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے اس تقسیم کی تکمیل کرے گا۔