سی اے اے اور این آر سی کے خلاف حال ہی میں ریاست میں تشدد ہوا تھا۔ تشدد کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ شرپسندوں کی املاک کو ختم کرکے سرکاری املاک کے نقصان کا ازالہ کریں۔
اس کے لیے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئیں۔ یوپی کے محکمہ اطلاعات و مواصلات نے لکھنؤ، میرٹھ، سنبھل، رام پور، مظفر نگر، فیروز آباد، کان پور نگر، مئو اور بلندشہر میں مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں 498 افراد کی شناخت کی ہے۔
لکھنؤ میں 82 ، میرٹھ میں 148 ، سنبھل میں 26 ، رام پور میں 79 ، فیروز آباد میں 13 ، کانپور نگر میں 50 مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے۔ مظفر نگر میں 73 ، مئو میں 8 اور بلندشہر میں 19 مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے۔