ETV Bharat / bharat

جی ایس ٹی کونسل کا آج 41 واں اجلاس

کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جی ایس ٹی کونسل کا یہ اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگا۔ میٹنگ کا واحد ایجنڈا ریاستوں کے محصولات میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنا ہے۔

جی ایس ٹی کونسل کا آج 41 واں اجلاس
جی ایس ٹی کونسل کا آج 41 واں اجلاس
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:15 AM IST

آج جی ایس ٹی کونسل کا 41 واں اجلاس ہونے والا ہے۔ غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستیں جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے محصول میں ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے مودی سرکار کے خلاف متحرک ہو رہی ہیں۔ اس اجلاس سے ایک روز قبل حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت کو گھیرنے کے لبے مکمل منصوبے بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ احتیاطی تدابیر، عزاداری کیلئے لازمی: اسکالرز

میٹنگ میں جن چیزوں پر ممکنہ طور پر غور کیا جاسکتا ہے ان میں مارکیٹ سے قرضے، سیس کی شرح میں اضافہ یا معاوضہ سیس کے تحت آنے والی اشیاء کی تعداد میں اضافہ شامل ہیں، کپڑا اور جوتے چپل جیسے کچھ مصنوعات کے خام مال پر ٹیکس سے متعلق کچھ اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس سے قبل حزب مخالف جماعتوں کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بدھ کے روز اس معاملے میں مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ورچول ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.