مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالہ اور مدھیہ پردیش میں ایک دن میں 41700 افراد کورونا سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 19517، کرناٹک میں 8662، کیرالا میں 7792 اور مدھیہ پردیش میں 5729 لوگ کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 81514 کا 51.15 فیصد ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 67708 نئے کیسوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7307097 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے کل 812390 فعال معاملے ہیں اور اب تک 6383441 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔