جس میں بھارت کے مختلف تعلیمی، فلاحی اور مذہبی اداروں سے وابستہ ممتاز شخصیات کے علاوہ الگ الگ ممالک کے سفارت کاروں اور ملیشیا کے مہمانان نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی امور عبدالقیوم خان نے شرکت کی اور کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی میدان میں اقلیتی طلبا وطالبات کو کس طرح کی رہنمائی کی جائے، اس پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔
تعلیمی کانفرنس کے مہتمم اور ماہر تعلیم ڈاکٹر فخرالدین نے میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔