ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای کے 38 اساتذہ کو انعام

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں ان اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔ ان اساتذہ کو یوم تعلیم کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

teachers
teachers
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 8:00 PM IST

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 38 اساتذہ کو بدھ کے روز تعلیم کے شعبے میں قابل ذکر حصہ داری کے لیے انعام دیا گیا۔

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں ان اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔ ان اساتذہ کو یوم تعلیم کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ان 38 اساتذہ میں 27 خاتون ہیں جبکہ 11 مرد ہیں۔ مردوں میں تین غیر ملکی بھارتی استاذ ہیں جن میں دو مسقط میں بھارتی اسکول میں تدریس کا فریضہ انجام دینے والے ہیں۔ ان کے نام وینکٹیشن کارتیکاین اور اے گونجالوِس ہے۔ علاوہ ازیں ماسکو میں بھارتی اسکول کے استاذ شریجیت کے وی ہیں۔

اعزاز و انعام پانے والے اساتذہ میں 11 دہلی کے اساتذہ ہیں جبکہ اترپردیش کے پانچ اساتذہ ہیں جن میں دو نوئیڈا کے اور غازی آباد، میرٹھ اور لکھنؤ سے ایک ایک ہیں۔ چنڈی گڑھ، گروگرام، تملناڈو اور مدھیہ پردیش کے تین تین اساتذہ شامل ہیں۔ اڑیسہ سے دو اور راجستھان، بہار، تلنگانہ اور بنگال سے ایک ایک استاذ شامل ہیں۔

تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے، اسکولی تعلیم کی سکریٹری انیتا کروال اور سی بی ایس ای کے سکریٹری انوراگ تریپاٹھی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.