ETV Bharat / bharat

سکما میں 36 جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے

چھتیس گڑھ کے سکما میں مرکزی سلامتی دستے کے 36 جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ چھٹی سے لوٹے تمام جوانوں کو کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:49 PM IST

سکما میں 36 جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے
سکما میں 36 جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے

سکما کلیکٹر چندن کمارکشیپ نے بتایا کہ مختلف کوارنٹائن سینٹر میں رکھے گئے جوانوں کا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد مرکزی سلامتی دستے کے 36 جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے جنھیں علاج کے لیے جگدل پور میڈیکل کالج بھیجا گیا۔ مسٹر کشیپ نے بتایا کہ اڈیشہ، آندھراپردیش، تیلنگانہ کی سرحدیں سیل کی گئی ہیں۔

ضروری خدمات کے سوا دیگر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی باہری افراد کا ضلع میں داخلہ ممنوع ہے۔ادھر ضلع بیجا پور میں کوارنٹائن سینٹر میں رکھے گئے ایک جوان کو سانپ کاٹنے کے بعد سنگین حالت میں ہیلی کاپٹر سے رائے پور پہنچایا گیا۔

بیجا پور پولیس افسر کملوچن کشیپ نے بتایا کہ مرکزی سلامتی داستے کا 229 بٹالین کا جوان ارجن کمار جو حال ہی میں چھٹی سے لوٹا تھا مہادیو گھاٹ واقع کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ رات زہریلے سانپ کے کاٹنے کے بعد اس کی حالت سنگین ہو گئی۔ اسے بہتر علاج کے لی رائے پور روانہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.