ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش میں پھنسے تبلیغی جماعت کے 32 اراکین کی وطن واپسی جلد

تبلیغی جماعت سے جڑے میوات کے 32 افراد کورونا وائرس کے سبب بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو بھارت واپس لانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں پھنسے تبلیغی جماعت کے 32 اراکین کی جلد وطن واپسی

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 2:12 PM IST

ریاست ہریانہ میں میوات کے 32 تبلیغی جماعت سے جڑے افراد کورونا وائرس کے سبب بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو بھارت واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی آفتاب احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے رابطہ قائم کیا ہے اور تحریری شکل میں بھی لکھ کر ان سے اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش میں پھنسے تبلیغی جماعت کے 32 اراکین کی جلد وطن واپسی

اس سلسلے میں فی الحال کارروائی شروع ہو چکی ہے اور 'ہم امید کرتے ہیں کہ تبلیغی جماعت کے سبھی ساتھی بہت جلد میوات میں ہوں گے۔ اسی ضمن میں تبلیغی جماعت کے نوح میں سرپرست مفتی زاہد حسین نے بتایا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق 32 اراکین میں سے 15 افراد کے ٹکٹ 31 جولائی کے لئے کنفرم ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: میوات: تبلیغی جماعت کے تمام افراد اپنے وطن کے لئے روانہ

بقیہ اراکین کے لئے بھی کوشش کی جا رہی ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ 31 جولائی کو جماعت کے سبھی ساتھی اپنے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

واضح رہے کہ میوات سے تبلیغی جماعت کے سبھی 57 غیر ملکی افراد اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں اور میوات سے سبھی غیر ملکی افراد اپنے وطن جانے کے لئے دہلی روانہ ہو چکے ہیں۔

وہاں سے بھی انڈونیشیا کےافراد اپنے وطن جا چکے ہیں۔ جبکہ بقیہ ممالک کے افراد سفارت خانوں کے رابطہ میں ہیں اور بذریعہ فلائٹ اپنے اپنے ممالک کے لیے جلد ہی روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.