جہاں کانگریس دہلی کے 43 فیصد حصہ کو ہی کور کرسکی وہیں بی جے پی 40 حصہ پر ہی پہنچ سکی۔ انھوں نے کہاکہ آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، کانگریس اور بی جے پی نے دہلی کے لیے اپنا منشور جاری نہیں کیا،دراصل دونوں پارٹیوں کے پا س کوئی وژن نہیں ہے۔
انھوں نے کہاکہ انتخابی مہم کا رپورٹ کارڈ دیکھیں تو آج بی جے پی پوری طاقت لگانے کے بعد بھی ساتوں سیٹ ہا ر رہی ہے۔ اور عام آدمی پارٹی ساتوں سیٹ پر بی جے پی کو شکست دے رہی ہے۔ بی جے پی ہار کی بوکھلاہٹ کی وجہ سے نیچ حرکتوں پر اتر آئی ہے۔ پہلے امیدواروں میں پھیر بدل، اراکین کی خرید وفروخت، وزیر اعلی پر حملہ،مشرقی دہلی میں ہندو مسلمان فساد کی کوشش، ہر منصوبہ میں بی جے پی فیل ثابت ہوئی ہے۔
دہلی میں بی جے پی مودی کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے اور عام آدمی پارٹی کیجریوال کے نام پر نہیں بلکہ دہلی میں کیے گئے ترقیاتی کام پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہماری پارٹی ہر طرح سے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں 3272 ووٹنگ مراکز ہیں جس میں ہر سینٹر کے باہر پارٹی کا ٹیبل ہوگا اور دس کارکنا ن کی ٹیم موجو د رہے گی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی سیاسی پارٹیاں ووٹر کو بہکانے کے لیے شراب اور پیسہ کا کام کریں گی۔ لیکن عآپ اپنی سطح پر ہر بار کی طرح اس بار بھی اس طرح کی حرکتوں کا پردہ فاش کرنے کا کام کرے گی۔اس کے لیے خفیہ کیمروں کے ساتھ ایک ٹیم دہلی کے ہر وارڈ میں اتاررہی ہے اور شکایت ملنے پر الیکشن کمیشن اور پولیس کو اطلاع دے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس پورے بوتھ منیجمنٹ مہم کو کنڑول کرنے کے لیے عآپ نے ایک سینٹر ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ یہ نمبر 5553388858ہے۔ اس نمبر کے ذریعہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکتوں اورمشین خراب ہونے کی جانکار دی جاسکتی ہے۔اس پر واٹس ایپ کے ذریعہ بھی جانکاری دی جاسکتی ہے۔