ETV Bharat / bharat

شہری ہوا بازی کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں پیش پیش: ایم او سی اے - ضروری میڈیکل کارگو

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ کووڈ -19کے خلاف بھارت کی لڑائی میں تعاون کے لئے شہری ہوا بازی کی وزارت ( ایم او سی اے ) نے ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ضروری طبی سا زو سامان پہنچانے کے لئے 274 سے زیادہ لائف لائن اُڑانیں بھری ہیں۔

شہری ہوا بازی کووڈ -19کے خلاف لڑائی میں پیش پیش: ایم او سی اے

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 12:34 PM IST

ضروری میڈیکل کارگو ملک کے دور دراز علاقوں میں پہنچانے کے لئے ایم او سی اے کے ذریعہ لائف لائن پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ایئر انڈیا، الائنس ایئر، آئی اے ایف اور نجی کیریئر کے ذریعہ لائف لائن اڑان کے تحت 274 پروازیں چلائی گئیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ ان میں سے 175 پروازیں ائیر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعہ چلائی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق "آج تک جانے والا کارگو 463.15 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ لائف لائن اڈان کی پروازوں سے طے شدہ فضائی فاصلہ 2،73،275 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔"

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہری ہوا بازی کے وزیر نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ اب تک 377.50 ٹن سامان پہنچایا گیا ہے اور آج تک لائف لائن اُڑان کے تحت پروازوں کے ذریعے 205709 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا گیا ہے۔

ان میں سے 132 اڑانیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے چلائی گئی ہیں 12 اپریل، 2020 کو 4.27 ٹن وزن کا سامان پہنچایا گیا۔

شہری ہوا بازی کی وزارت اور ہوا بازی کی صنعت کووڈ -19کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد کے لئے عہد بستہ ہے اور بھارت کے اندر اور بیرونِ ملک طبی ساز و سامان کی نقل و حمل موثر اور کم خرچ پر انجام دے رہی ہے ۔

ملک کے اندر کارگو لے جانے والی ایئر لائن اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ اور انڈیگو تجارتی بنیاد پر پروازیں چلا ئی گئیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 12 اپریل، 2020 کے درمیان کارگو کی 300 پروازیں چلائی ہیں، جس میں 426533 کلو میٹر فاصلہ طے کیا گیا اور 2478 ٹن سامان کی ترسیل کی گئی تھیں۔

ان میں سے 95 بین الاقوامی کارگو کی پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 94 گھریلو کارگو پروازیں چلائیں ، جس میں 25 مارچ سے 12 اپریل ، 2020 کے دوران 92075 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 1479 ٹن سامان کی ترسیل کی گئی تھیں۔

انڈیگو نے 3 اپریل سے 12 اپریل 2020 کے دوران کارگو کی 25 پروازیں چلائیں تھیں ، جس میں 21.77 ٹن سامان کے ساتھ 21906 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا تھا ۔اس میں وہ طبی سامان بھی شامل تھے ، جو حکومت کے لئے مفت میں پہنچایا گیاتھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.