نائب وزیر صحت میڈیمن کراتیف نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے معاملوں میں باہر سے آنے والے تین افراد بھی شامل ہیں اور دیگر متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگ ہيں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے معاملوں میں 21 طبی عملہ بھی شامل ہیں اور مجموعی طورپر 669 طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 403 کو علاج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 50 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک 2162 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔