ETV Bharat / bharat

اے پی میں کورونا وائرس کے25 نئے مثبت کیسس

اے پی میں کورونا وائرس کے 25 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے اتوارکو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے۔

اے پی میں کورونا وائرس کے25 نئے مثبت کیسس
اے پی میں کورونا وائرس کے25 نئے مثبت کیسس
author img

By

Published : May 17, 2020, 10:04 PM IST

ہر روز اس وبا کے متاثرین کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاجاتا ہے۔نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2230 تک جاپہنچی۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ضلع گنٹورہے اورچتور رہے جہاں 4-4معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ اضلاع مغربی گوداوری،وجیانگرم،کرشنا،کڑپہ،مشرقی گوداوری اوراننت پور میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 611معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔

دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 417معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اب تک1433افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد کرنول کے ہیں جہاں 405افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ ریاست میں اس موذی مرض سے مزید چارافراد کی موت ہوئی ہے۔اس طرح اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 50تک جاپہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.