ETV Bharat / bharat

گجرات میں ایک دن میں20 اموات - گجرات میں 191 لوگوں کو ہسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کووڈ۔19 انفیکشن سے مزید 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور اس کے 324 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں ایک دن میں20 اموات
گجرات میں ایک دن میں20 اموات
author img

By

Published : May 15, 2020, 12:03 AM IST

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کووڈ۔19 انفیکشن سے مزید 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور اس کے 324 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ تین دنوں میں بالترتیب 29، 24، 20 اموات ہوئی تھی اور نئے معاملات کی تعداد بالترتیب 364، 362، 347 رہی تھیں۔

آج 19 اموات احمد آباد میں اور ایک موت سورت میں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی ریلیز کے مطابق اب تک ہوئی کل اموات کی تعداد اب بڑھ کر 586 ہو گئی ہے جبکہ کل انفیکشن کی تعداد 9592 پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 191 لوگوں کو ہسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے جن میں سے 135 احمد آباد، 8 وڈودرا اور 12 سورت کے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک صحت مند ہوئے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3753 ہو گئی ہے۔

صحت مند ہونے کی شرح تقریبا ساڑھے 38 فیصد ہو گئی ہے۔ چار دن سے مرکزی حکومت کے نئے قوانین کے مطابق بھی لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے کر ہوم کورنٹن میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس میں بغیر علامات والے ایسے متاثرہ ہیں جنہیں مسلسل تین دن تک بخار نہیں آیا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.