دونوں خلیجی ممالک عمان اور کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازوں میں آٹھ بچوں سمیت مجموعی طور پر 362 افراد کو کیرالہ روانہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان مسافرین پرخصوصی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں۔
کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے بسوں کے ذریعہ تمام مسافروں کو ان کے متعلقہ مقامات پر منتقل کرنے سے قبل ہوائی اڈے پر ہی کووڈ۔19 کا ٹسٹ کیا۔
عمان اور کویت سے 362 افراد کو لے آنے والی دو پروازیں بھارت کے 'وندے بھارت مشن' پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
بتادیں کہ کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے افراد کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' کو شروع کیا گیا ہے۔
کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ' پروازوں میں کل 362 افراد سوار تھے جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں جو دونوں خلیجی ممالک سے واپس آئے ہیں'۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خصوصی ٹیکسیوں اور کے ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ تمام مسافروں کو ان کے متعلقہ مقامات پر منتقل کرنے سے قبل ہوائی اڈے پر کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ، دوحہ سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک اور پرواز میں جس میں 177 مسافر اور 6 نوزائیدہ بچے شامل ہیں، اتوار کو یہاں پہنچنے کا امکان ہے۔