ایک ہی دن میں دنیا بھر میں وبائی مرض کورونا وائرس (کوویڈ-19) سے2،32،291 افراد متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 21.6 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 770،288 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کووڈ ۔19 سے متاثرہ ممالک میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت اس معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 2،16،13،183 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس سے 774288 اموات ہوئی ہے۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 54.03 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اورکورونا کی وجہ سے 170،052 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 33.40 لاکھ افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 107،852 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بھارت میں پیر کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58،525 انفیکشن کے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 26،47،663 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 941 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 50،921 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی کل تعداد بڑھ کر 19،19،842 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 6،76،900 فعال معاملے ہیں۔