ETV Bharat / bharat

مودی کا یوم پیدائش آج، اعلی رہنماؤں کی مبارکباد کا سلسلہ جاری - modi birthday

وزیراعظم نریندر مودی کا آج 70 واں یوم پیدائش ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک بھر میں 14 تا 20 ستمبر تک 'سیوا سپتاہ ' (خدمت کا ہفتہ) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش
وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 8:12 AM IST

Updated : Sep 17, 2020, 10:00 AM IST

وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں کئی اہم پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔ پارٹی اسے 'سیوا سپتاہ' کے طور پر منا رہی ہے۔

اترپردیش، بہار، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش سیوا سپتاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، وہیں لوگ ان کی لمبی عمر کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

مودی کا یوم پیدائش آج

عالمی رہنما بھی وزیراعظم کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں مبارکباد بھیج رہے ہیں اور ان کی طویل عمری کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد، میں آپ کے لیے صحت و تندرستی اور خوشی کی دعا کرتا ہوں۔ ہم دونوں ممالک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

ٹوئٹ
ٹوئٹ

ملک بھر میں وزیراعظم کے یوم پیدائش کو الگ الگ طریقوں سے منایا جا رہا ہے۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں نے مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رام ناتھ کووند ٹوئٹ
رام ناتھ کووند ٹوئٹ
راہل ٹوئٹ
راہل ٹوئٹ
امت شاہ ٹوئٹ
امت شاہ ٹوئٹ

وہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

بشکریہ اے این آئی
بشکریہ اے این آئی

صدر پوتن نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ 'میں آپ کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھنے اور باہمی اور بین الاقوامی ایجنڈے و دیگر امور پر مل کر کام کرنے کا متمنی ہوں۔'

Last Updated : Sep 17, 2020, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.