ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش میں کورونا کے 17 نئے کیسز کی تصدیق - آندھرا پردیش میں کورونا کیسز کی تعداد چالیس

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کورونا کے 17 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے۔

آندھرا پردیش میں کورونا کے 17 نئے کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 1:05 PM IST

اطلاعات کے مطابق جن افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے بیشتر افراد دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے واپس لوٹے تھے، ریاست صحت و خاندانی بہبود کے محکمہ کے ڈائریکٹر کے مطابق تازہ معاملہ اننت پور، پرکاشم، گنٹور کرشنا اور مغربی گوداوری اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔

وہیں ریاست تمل ناڈو میں سات نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اور ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریاست کرںاٹک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 88 پہنچ گئی ہے، جبکہ تلنگانہ میں اس مجموعی تعداد 69 ہو گئی ہے، جنوبی ریاستوں میں کیرالہ سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں کورونا متثارین کی مجموعی تعداد 213 ہو گئی ہے۔

وہیں اس وبا سے ریاست تلنگانہ میں چھ اموات ہو چکی ہیں، آندھرا پردیش میں دو، کرناٹک میں تین، کیرالہ اور تمل ناڈو میں اس سے ایک ایک ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.