ETV Bharat / bharat

پورے ملک میں 1,623 کورونا ٹیسٹ لیب - نمونوں کی جانچ

پورے ملک میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیبوں کی تعداد بڑھ کر 1,623 ہوگئی ہے۔

1,623 Corona test labs across the country
پورے ملک میں 1,623 کورونا ٹیسٹ لیب
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:03 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں نو لیبوں کا اور اضافہ ہوگیا ہے۔

1,623 Corona test labs across the country
پورے ملک میں 1,623 کورونا ٹیسٹ لیب

ان میں سرکاری 1,022 اور نجی لیب 601 ہیں۔ اس وقت آر ٹی سی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیبز 823 (سرکاری۔465، نجی 358) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبوں کی تعداد 678 (سرکاری:523، نجی155) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیبز 122 (سرکاری۔34،نجی۔88) ہیں۔

ان 1,623 لیبوں نے 02 ستمبر کو ریکارڈ 11,72,179 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور سے ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ 4,55,09,380 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 83,883 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 38 لاکھ سے زیادہ 38,53,406 ہوگئی ہے۔

حالانکہ 02 ستمبر کو 68,584 متاثرین صحتیاب ہونے اور 1,043 مریضوں کی اموات سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 14,256 کی ہی تیزی درج کی گئی ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 8,15,538 سرگرم معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.