مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے نوڈل افسر امت ملاکر نے بتایا کہ شارجہ سے 'وندے بھارت مشن' کے تحت بھارت آنے والے خصوصی ہوائی جہاز کے سبھی 152 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ تمام مسافر حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انسٹی ٹیوشنل کوارنٹین رہیں گے۔
ان 152 مسافروں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ممالک پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' نام سے خصوصی فلائیٹز چلائی جا رہی ہے تا کہ بھارتی شہریوں کو واپس لایا جا سکے اور اب تک اس مشن کے تحت ہزاروں بھارتیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔