ETV Bharat / bharat

یوکرین سے 144 بھارتیوں کی وطن واپسی - وندے بھارت مشن

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر اریاما سانیال نے بتایا ہے کہ' فلائٹ صبح 5.16 بجے دہلی کے راستے دیوی اہلیہ بائی ہولکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی'۔

144 indians from ukraine arrive at indore airport
یوکرین سے 144 بھارتیوں کی وطن واپسی
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:14 AM IST

یورپی ملک یوکرین سے تقریبا 144 سے زائد بھارتی شہریوں کو 'وندے بھارت مشن' کے تحت ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں واقع اندور کے دیوی اہلیہ بائی ہولکر ہوائی اڈے پر واپس لایا گیا ہے۔

ویڈیو

دیوی اہلیہ بائی ہولکر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر اریاما سانیال نے بتایا ہے کہ 'یوکرین میں پھنسے ہوئے 144 بھارتی طلبا، ملازمین، خواتین اور بچوں کو وطن واپس لایا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'مسافروں کو ایئرپورٹ پر سینی ٹائز کیا گیا۔ ان کے سامان کی بھی صاف صفائی کی گئی'۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'ان طلبا میں زیادہ تر مدھیہ پردیش کے رہنے والے ہیں۔ ان میں اندور کے 29 افراد بھی شامل ہیں۔ جنہیں سات دن کے لئے شہر کے ایک قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا ہے'۔

عہدیدار نے بتایا کہ 'اس کے علاوہ واپس آنے والے کچھ افراد چھتیس گڑھ، راجستھان، اترپردیش، گجرات اور مہاراشٹرا کے بھی ہیں اور انہیں اپنے آبائی مقامات پر بھیج دیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.