سکریٹریٹ آف سکیورٹی اینڈ سویلین پروٹیکشن کے مطابق اگیوللا میں 14 پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد کے ایک گروپ نے ہلاک کردیا۔
میکسیکو کے سکریٹریٹ آف سکیورٹی اینڈ سول پروٹیکشن نے کہا ہے کہ وہ حملے میں ملوث قصورواروں کی تلاش کے لیے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس حملے کے بعد مائکوکین کے گورنر آریولیس کونیجو نے کہا ہے کہ اس جارحانہ حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔
تاہم انہوں نے اسٹیٹ اٹارنی جنرل آفس سے متعلقہ معلومات جاری نہ ہونے تک اموات کی تعداد کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔