ETV Bharat / bharat

کانگریس ۔ جے ڈی ایس کے 14 اراکین اسمبلی نااہل - Congress-JDS

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کے 14 اراکین اسمبلی کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ اس طرح کل 16 اراکین اسمبلی کو اب تک نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

کانگریس جے ڈی ایس کے 14 اراکین اسمبلی نااہل
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 1:02 PM IST

Updated : Jul 28, 2019, 2:16 PM IST

ان اراکین اسمبلی میں شریمنت پٹیل، روشن بیگ، آنند سنگھ ، وشوناتھ اور شومیشکر شامل ہیں۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ یہ اراکین 15 ویں اسمبلی تحلیل ہونے تک کسی بھی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن اگلا انتخاب لڑسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں ان 16 اراکین اسمبلی کے اچانک استعفیٰ دینے سے کانگریس جے ڈی ایس اتحاد والی حکومت گرگئی ہے اور بی جے پی نے حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کرناٹک میں کل بی جے پی کی جانب سے تحریک اعتماد پیش کی جائے گی۔ بی جے پی صدر بی ایس یدی یورپا نے اسپیکر سے خواہش کی ہے کہ وہ تحریک اعتماد کی نگرانی کریں۔

اسمبلی اسپیکر نے تمام اراکین اسمبلی سے کل تحریک اعتماد میں موجود رہنے کی بات کہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے پاس اکثریت کے لیے جو تعداد درکار ہے، وہ موجود ہے اور وہ حکومت سازی میں کامیاب ہوجائے گی۔

16 اراکین کو نااہل قرار دینے کے بعد کرناٹک اسمبلی کے اراکین کی تعداد 210 رہ گئی ہے جبکہ بی جے پی کے پاس 105 اراکین اسمبلی ہیں اور ایک آزاد رکن اسمبلی کی بھی انہیں حمایت حاصل ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 28, 2019, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.