ETV Bharat / bharat

'غلط پالیسیز کی وجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار' - یوتھ کانگریس کا یوم تاسیس

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا 'ملک کے نوجوانوں کے من کی بات، روزگار دو، مودی سرکار! آپ بھی اپنی آواز یوتھ کانگریس کے 'روزگار دو' پروگرام سے جوڑ کر حکومت کو بیدار کریں۔ یہ ملک کے مستقبل کا سوال ہے'۔

14 crore youth unemployed due to wrong policies of Modi: Rahul Gandhi
مودی کی غلط پالیسیز کی وجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار: راہل گاندھی
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 4:59 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوبراہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیز کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مودی کی غلط پالیسیز کی وجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے اتوار کے روز جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'جب مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ ایک بڑا خواب دکھایا، لیکن اس کا سچ یہ سامنے آیا کہ 14 کروڑ نوجوانوں کو ان کی غلط پالیسیز نے بے روزگار کردیا'۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مودی کی غلط پالیسیز، نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی اور پھر لاک ڈاؤن میں ان کے غلط پالیسی اپنانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کے ان تین اقدامات نے ملک کے ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور اب سچائی یہ ہے کہ بھارت اپنے نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتا۔ اسی وجہ سے یوتھ کانگریس زمینی سطح پر جا رہی ہے، جو ہر شہر اور قصبے میں اس مسئلے کو سڑکوں پر اٹھائے گی۔

کانگریسی قائد نے کہا کہ 'آپ سب 'روزگار دو' پروگرام سے وابستہ ہوں اور یوتھ کانگریس کے ساتھ مل کر ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔ میں یوتھ کانگریس کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ آپ کا یوم تاسیس ہے، لگے رہیے، بھارت کے نوجوانوں کے لئے یہ لڑائی لڑتے رہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.