ایئر پورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے مسافروں کی اسکریننگ کی۔ اس دوران انہیں وندے بھارت کٹ دستیاب کرایا گیا۔
مگدھ ڈویژنل کمشنر اسنگبا چوبا آﺅ، ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ، سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا، ایئر پورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار اور دیگر افسران نے گلاب کا پھول پیش کرکے مسافروں کا خیر مقدم کیا ۔
ایئر پورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ مسقط سے کل 132 تارکین وطن کو لیکر خصوسی طیارہ گیا ایئر پورٹ پہنچا۔
ایئر پورٹ احاطہ میں ہی سبھی مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ سے بہار کے 116 اور جھارکھنڈ کے 16 مسافر گیا پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جانچ کے بعد سبھی مسافروں کو بس سے ان کے مقام تک پہنچایاجارہاہے۔