ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے 11831 نئے کیسز

ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے 11831 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

corona virus
ملک میں کورونا کے 11،831 نئے کیسز
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 9:49 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11،831 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں ایکٹیو کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 58 لاکھ 12 ہزار 362 افراد کو کووڈ-19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 11،904 مریض صحت مند ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 34 ہزار 505 ہوچکی ہے۔

وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز میں 157 کی کمی سے یہ تعداد 1،48،609 رہ گئی۔ اس مہلک وبا کی وجہ سے یومیہ ہونے والی اموات کی تعداد تیسرے دن بھی 100 سے کم رہی اور 84 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 80 ہوگئی۔ اس سے قبل اتوار کو 78 اور ہفتے کے روز 95 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.20 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.37 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.