محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق 11 میں سے پانچ مشتبہ مریضوں کو ویزاگ کے سرکاری استپال میں داخل کروایا گیا جبکہ دیگر کا علاج ایلورو،کاکناڈا، سریکاکلم، راجمندری، وجئے واڑہ اورریاست کے دیگر اسپتالوں میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ویزاگ میں تین مسافر کوالالمپور سے آئے تھے اور تینوں افراد بخار سے متاثر تھے۔
ان کے معائنے جب ویزاگ ایرپورٹ پر کئے جانے والے تھے تاہم بیت الخلا جانے کے بہانے یہ افراد وہاں سے چلے گئے۔
سی آئی ایس ایف نے اطلاعات کی بنیاد پر شہر کی پولیس اور محکمہ صحت و طبابت کے تعاون سے ان کو تلاش کیا اور بعد ازاں ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
وزیراعلی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھراپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے تمام اقدامات کریں۔
ان افراد کو اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ان کے مختلف نمونے جانچ کے لئے حیدرآباد کے گاندھی اسپتال بھیجے گئے ہیں۔