ممبئی ایئرپورٹ پر تعینات 11 سی آئی ایس ایف جوان کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اس کے علاوہ 142 اہلکاروں کو کورنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ چار اہلکار کل اس مرض سے متاثر پائے گئے تھے اور آج بقیہ بھی پائے گئے۔
سی آئی ایس ایف نے کہا کہ 'ایک جوان کا پہلا ٹسٹ مثبت پایا گیا تھا جب کہ دوسرا ٹسٹ منفی پایا گیا تھا اس کے بعد اس جوان کے خون کو ٹسٹ کے لیے بھیجا گیا تھا اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔'
محکمہ صحت نے بتایا کہ 'مہاراشٹر میں تاحال 423 کیسس سامنے آئے ہیں جبکہ صرف ممبئی سے 235 کیسس سامنے آئے ہیں۔'
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ 'ملک بھر میں اس وائرس سے 2 ہزار 301 کیسس سامنے آئے ہیں جن میں سے 156 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 56 کی موت ہوئی ہے۔'