عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ملک بھر میں اس کی جانچ کرنے والی لیبس کی تعداد میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے والی لیبس کی تعداد 1،065 ہو گئی ہے۔
جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے اس فہرست میں مزید 9 لیبس شامل کر لی گئی ہیں۔
ان میں سے سرکاری لیبس کی تعداد 768 اور نجی لیب 297 ہیں۔ اس وقت ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبس فی الحال 578 (سرکاری : 365 ، نجی: 212) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبس کی تعداد 398 (سرکاری : 370 ، نجی: 28) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبس 89 (سرکاری: 32 ، نجی: 56) ہیں۔
ان 1،065 لیبس نے 01 جولائی کو کورونا وائرس کے کُل 2،29،588 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 90،56،173 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک پنے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت موجود تھی اور اب پانچ ماہ بعد ملک بھر میں 1،065 لیبس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وائرس سے قریباً اٹھارہ ہزار افراد کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ تین لاکھ 60ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔