اپنے ٹویٹ کے ذریعے مسٹر كووند نے کہا کہ۔ 100 سال پہلے آج ہی کے دن ملک کے مجاہدین آزادی جلیانوالہ باغ میں شہید ہوئے تھے، قربانی کا وہ دن ہندوستان کبھی فراموش نہیں کرسکتا'۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے جلیانوالہ باغ سانحہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ایسے سانحے ہمیں اُس ہندوستان کی تعمیر کے لیے محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہے جس پر انہیں فخر ہو۔
اس موقعے پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پنجاب میں خطاب کے دوران جلیانوالہ سانحہ پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر گاندھی کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ سو سال پہلے آج ہی کےدن یعنی 13 اپریل 1919 کوامرتسر کے جلیانوالہ باغ میں ایک پرامن اجتماع پر برطانوی افسر بریگیڈیئر جنرل ریجنالڈ ڈائر اور لیفٹیننٹ گورنر مائیکل او ڈائر نے گولياں چلوائی تھیں۔ اس سانحہ میں تقریبا ائک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں خواتین بچے اور بوڑھے بھی شال تھے۔