ETV Bharat / bharat

جمعیة العلما کے صد سالہ اجلاس کی تیاریاں

ملک و ملت کی عظیم و تاریخی جماعت جمعیة العلما ہند کے قیام کو سوسال مکمل ہونے پر جمعیة علماءہند نے دیوبند میں صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ صدسالہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ اور مقام کا انتخاب جمعرات کو دہلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں طئے پائے گا۔

author img

By

Published : Jul 11, 2019, 3:35 AM IST

Deoband

اس سلسلہ میں جمعیة علماءہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ ملک کی آزادی سے قبل 1919ءمیں جمعیة علما کا قیام عمل میں آیاتھا، گزشتہ ایک سو سال سے یہ جماعت ملک و ملت کی بے لوث خدمات انجام دیتی آرہی ہے، ملک کی آزادی میں جمعیة علماءہند کابنیادی کردار رہا ہے، آزادی کےبعد سے جمعیة ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔

جمعیة العلما کے صد سالہ اجلاس کی تیاریاں
انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند کے سو سال مکمل ہوگئے اور ملک کی آزادی کو 75 سال ہوگئے ہیں، اسلئے جمعیة علماءہند نے جمعیة کا صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مرکزی اور صوبائی شخصیات پر سیمینار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی اجلاس کی تیاریوں کے تحت بدھ کے روز جمعیة کا ایک وفد دیوبند میں جگہ کے انتخاب کے مقصد سے پہنچا جہاں کئی اراضیات کا معائنہ کیا گیا۔معروف عالم دین مولانا قاری عفان منصورپوری کو اس جلاس کا کنوینر منتخب کیاگیاہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے تمام طبقات سے بلاتفریق مذہب و ملت اس اجلاس میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس ملک و ملت کے لئے تاریخی ثابت ہوگا ،جس میں تمام طبقات کا تعاون درکار ہے۔

Intro:اینکر
سہارنپور(دیوبند)
ملک و ملت کی عظیم و تاریخی جماعت جمعیة علماءہند کے قیام کو سوسال مکمل ہونے پر جمعیة علماءہند نے دیوبند میں صد سالہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیاہے،جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہےں اور اسی کے تحت آج کئی صوبوں کے بڑے عہدیدان نے

Body:دیوبند پہنچ صدسالہ اجلاس کے لئے زمین تلاش کرنے کا عمل شرو ع کردیاہے ،صدسالہ اجلاس کی تاریخ اور دیگر تمام معمولات کا فیصلہ آج دہلی میں منعقد جمعیة علماءہند میٹنگ میں ہوگا اور امید ہے یہ صد سالہ اجلاس رواں سال نومبر کے مہینہ میں دیوبند کی تاریخ ساز سرزمین پر ہی منعقد ہوگا۔ مذکورہ معلومات آج یہاں مدنی منزل میں مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیة علماءہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے دی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی آزادی سے قبل 1919ءمیں جمعیة علماءکا قیام عمل میں آیاتھا، جو گزشتہ ایکسو سال سے ملک و ملت کی بے لوث خدمات انجام دیتی آرہی ہے، ملک کی آزادی میںجمعیة علماءہند کابنیادی کردار ہے اور اس کے بعد سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمعیة علماءہند کے سو سال مکمل ہوگئے اور ملک کی آزادی کو 75 سال ہوگئے ہیں اسلئے جمعیة علماءہند نے جمعیة کا صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مرکزی اور صوبائی شخصیات پر سیمینار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی اجلاس کی تیاریاں کے تحت آ ج دیوبند میں زمین تلاش کرنے کے لئے جمعیة علماءہند کے اعلیٰ عہدیدان کا وفد پہنچااور کئی زمینوں وغیرہ کو دیکھاگیا ہے، کل دہلی میں منعقد ہونے والی جمعیة علماءہند کی میٹنگ میں اس کی رپورٹ پیش کی جائیگی ،جس کے بعد اجلاس کی تاریخوں اور دیگر معمولات کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے بتایاکہ امید ہے کہ آئندہ نومبر کے مہینے میں یہ اجلاس تاریخ ساز سرزمین دیوبند میں منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ معروف عالم دین مولانا قاری عفان منصورپوری کو اس جلاس کا کنوینر منتخب کیاگیاہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے تمام طبقات سے بلاتفریق مذہب و ملت اس اجلاس میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس ملک و ملت کے لئے تاریخی ثابت ہوگا ،جس میں تمام طبقات کا تعاون درکار ہے۔ 

Conclusion:بائٹ: مولانا حکیم الدین قاسمی(سکریٹری جمعیة علماءہند)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.