ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: 'سی اے اے'، 'این آر سی' کے خلاف ملین مارچ - حیدرآباد میں سی اے اے اور این آڑ سی کے خلاف ملین مارچ

جنوبی ریاست تلنگانہ حیدرآباد میں 'شہریت ترمیمی قانون' (سی اے اے)'این آر سی' اور 'این پی آر' کے خلاف ملین مارچ کا انعقاد ہو ا جس میں مختلف تنظیموں، یونیورسٹی کے طلبا یونین، وکلاء اور تاجر کے علاوہ مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حید رآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملین مارچ

author img

By

Published : Jan 5, 2020, 2:54 AM IST

Updated : Jan 5, 2020, 3:56 AM IST

اس مارچ میں کثیر تعداد میں غیر مسلم مرد و خواتین نے بھی حصہ لیا اور 'این آر سی'، 'سی اے اے' اور 'این پی آر ' کے خلاف مسلمانوں کی تائید اور دستور کی بحالی کا مطالبہ کیا

برقعہ پوش خواتین اور ٹوپی داڑھی اور کرتا پاجامہ میں ملبوس ہزاروں حفاظ و علماء بھی قومی پرچم ترنگا اپنے ہاتھوں میں تھامے اس مارچ میں شریک ہوئے اس دوران مظاہرین نے کہا کہ "ہمارے اجداد نے اس ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کیں موقع آنے پر ہم بھی اس سے گریز نہیں کریں گے''۔

حید رآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملین مارچ

'سی اے اے'، 'این آر سی' اور 'این پی آر ' کے خلاف احتجاج میں شامل مظاہرین نے 'وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے آر ایس ایس کے ایجنڈا پر عمل آوری کے بجائے ملک کی ابتر معاشی صورتحال کو سنبھالنے اور بے روزگاری، بھوک مری سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا'۔

جبکہ مظاہرے میں شامل رہنماؤں نے عوام سے 'سی اے اے'،'این آر سی'، اور 'این پی آڑ' کا متحدہ طور پر بائکاٹ کرنے کی اپیل کی، اور کہا کہ اس ضمن میں بھارت کی سیکولر عوام اس تفریق پیدا کرنے والے قانون کی مخالفت کریں اور اس کے لوازمات کی خانہ پری نہ کریں، قومی ترانہ 'جن من گن' سے مارچ کا اختتام ہوا۔

اس مارچ کی خاص بات یہ ہے ہزاروں کی تعداد میں حیدرآباد اور اس کے مضافات کے افراد نے شرکت کی اور یہ مارچ مکمل طور پر امن رہا، ملین مارچ کے بعد کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مشتاق ملک اور کو کنوینر امجد اللہ خان نے مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Intro:ریاست تلنگانہ کئ صدر مقام حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف ملین مارچ منعقد کیا گیا_ مختلف تنظیموں، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونینوں، وکلاء اور تاجرین کے علاوہ مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی_ اس مارچ میں بڑی تعداد میں سیکولر غیر مسلم مرد و خواتین بھی این آر سی و سی اے اے کے خلاف مسلمانوں کی تائید اور دستور کی بحالی کا مطالبہ کرتے نظر آئے_ برقعہ پوش خواتین اور ٹوپی داڑھی اور کرتا پاجامہ میں ملبوس ہزاروں حفاظ و علماء بھی ترنگے تھامے ہوئے اس مارچ کا حصہ رہے اور کہا کہ "ہمارے اجداد نے اس ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں موقع آنے پر ہم بھی اس سے گریز نہیں کریں گے_

Body:عوام نے اس موقع پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ سے آر ایس ایس کے ایجنڈا پر عمل آوری کے بجائے ملک کی ابتر معاشی صورتحال کو سنبھالنے اور بے روزگاری، بھک مری سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا_ اس موقع پر عوامی رہنماؤں نے عوام سے سی اے اے کا متحدہ طور پر بائکاٹ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس ضمن میں ہندوستان کے سیکولر عوام اس تفریق پیدا کرنے والے فارم کی خانہ پری نہ کریں_ مارچ کے اختتام قومی گیت سے کیا گیا_ تاریخ ساز ملین مارچ مکمل طور پر پر امن رہا ملین مارچ کے بعد کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مشتاق ملک اور کو کنوینر امجد اللہ خان نے مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے اظہار تشکر کیا_

Conclusion:
Last Updated : Jan 5, 2020, 3:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.