ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں آج راہل گاندھی کے ساتھ خواتین واک کریں گی - بھارت جوڑو یاترا میں آج خواتین واک کریں گے

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا ریاست ہریانہ پہنچ گئی ہے۔ اس دوران رکن پارلیمان جوتھیمنی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج یاترا میں خواتین شامل ہوں گی اور راہل گاندھی کے ساتھ واک کریں گی۔ Bharat Jodo Yatra In haryana

بھارت جوڑو یاترا میں آج خواتین واک کریں گے

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 9:49 AM IST

کروکشیتر: کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان جوتھیمنی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پیر کو راہل گاندھی کے ساتھ تمام خواتین واک کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کل بھارت جوڑو یاترا میں تمام خواتین کی واک ہے جو سب سے زیادہ پُرجوش دنوں میں سے ایک رہے گا۔ راہل گاندھی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بہت پرجوش اور پرعزم ہیں اور منتظر ہیں! جوتھیمنی کے اس ٹویٹ کو جے رام رمیش نے ریٹویٹ کیا۔ دسمبر کے شروع میں جب یاتری راجستھان کے سوائی مادھو پور ضلع کے پیپل واڑہ کی طرف روانہ ہوئے تو کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے مہیلا سشکتیکرن دیوس کے موقعے پر خواتین کے ساتھ بھارت جوڈو یاترا کا سفر جاری رکھتے ہوئے اس دن کو منایا۔

اسی طرح کا موقع نومبر میں دیکھا گیا تھا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 19 نومبر کو یوم پیدائش کے موقع پر اس دن بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ساتھ صرف خواتین ہی چلی تھیں۔ بھارت جوڑو یاترا اتوار کو ہریانہ کے کروکشیتر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل کروکشیتر کے قریب سامنا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو تپسیا بتاتے ہوئے کہا کہ اس تپسیا کے ذریعہ وہ کنیا کماری سے کشمیر تک نفرت اور خوف کے ماحول کو ختم کرکے بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کا کام کررہے ہیں اور کروڑوں لوگ ان کی یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ہریانہ میں کروکشیتر کے قریب سامنا میں بھارت جوڑو یاترا کے درمیان اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان، مزدور، چھوٹے تاجر سبھی تپسوی ہیں لیکن ان کی تپ کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے اور شخصی پوجا کی حمایتی تنظیم کی حکومت میں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران خاتون نے نماز ادا کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.