ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra اندور پہنچی بھارت جوڑو یاترا، ہزاروں لوگوں نے راہل گاندھی کا خیرمقدم کیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج یہاں پارٹی لیڈران، کارکنان اور شہریوں نے خیر مقدم کیا۔ریاست میں راہل گاندھی کی زیر قیادت 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج پانچواں دن ہے اور وہ اندور میں ہی رات گزاریں گے۔ 4 دسمبر تک وہ اجین اور اگرمالوا کے راستے راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔Bharat Jodo Yatra reached Indore

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 7:19 PM IST

اندور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج یہاں پارٹی لیڈران، کارکنان اور شہریوں نے خیر مقدم کیا۔ راہل گاندھی آج صبح مہو سے اندور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ راؤ علاقے سے اندور شہر میں داخل ہوئے۔ راؤ اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر جیتو پٹواری، پارٹی کے دیگر لیڈروں اور ہزاروں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران راہل گاندھی کو بلٹ موٹر سائیکل پر سوار بھی دیکھا گیا۔Bharat Jodo Yatra reached Indore

ہزاروں لوگوں کا ایک کارواں راہل گاندھی کے ساتھ شام کو اندور کی مصروف سڑکوں سے ہوتا ہوا مشہور راج باڑہ کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں ان کے استقبال کے لیے سینکڑوں لوگوں کا ہجوم بھی نظر آیا۔ پولیس انتظامیہ نے بھی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

ریاست میں راہل گاندھی کی زیر قیادت 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج پانچواں دن ہے اور وہ اندور میں ہی رات گزاریں گے۔ 4 دسمبر تک وہ اجین اور اگرمالوا کے راستے راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra 81th Day مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.