ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میرے لیے تپسا ہے، راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو اپنے لیے ایک تپسیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد لوگوں سے جڑنا اور ان کے مسائل کو سمجھنا تھا اور اس یاترا کے ذریعے ان کا مقصد پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک میں پھیلے تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔'Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 6:09 PM IST

اڈونی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو اپنے لیے ایک تپسیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد لوگوں سے جڑنا اور ان کے مسائل کو سمجھنا تھا اور اس یاترا کے ذریعے ان کا مقصد پورا ہو رہا ہے۔ بدھ کو آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے اڈونی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے جس کے لئے انہوں نے 'بھارت جوڑو یاترا' کا اہتمام کیا تھا اور ان کا مقصد پورا ہو رہا ہے۔Bharat Jodo Yatra

انہوں نے کہاکہ 'بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک میں پھیلے تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یاترا کا مقصد ہندوستان اور ہندوستان کے لوگوں کو ایک ساتھ لانا ہے۔ پارٹی اس سمت میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہی ہے جس کا مقصد بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ ملک کے لوگوں کو متحد کرنا ہے۔'

راہل گاندھی نے کہاکہ 'حکومت نے آندھرا پردیش سے جو وعدہ کیا ہے، میں اور ہماری پارٹی اس وعدے پر قائم ہیں اور اسے پورا کیا جانا چاہئے۔ کانگریس ملک کے ہر فرد کی نمائندگی کرتی ہے اور اس پارٹی کو نہ صرف کسی خاص ذات، برادری یا علاقے کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 'کانگریس میں اندرونی جمہوریت ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، تیلگو دیشم پارٹی، تلنگانہ راشٹرا سمیتی سبھی خود مختار ہیں۔ کانگریس میں ایسا نہیں ہے۔ ہم جمہوری طریقے سے کام کرتے ہیں کیونکہ کانگریس کا کلچر ایک جمہوری پارٹی جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra اے پی میں دوسرے دن راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.