ETV Bharat / bharat

Bhagwant Mann Take Oath: بھگونت مان نے پنجاب کے وزیر اعلی کے طور پر اپنا حلف لیا - 17th Chief Minister of Punjab Bhagwant Mann

عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان نے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد عوام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پنجاب کو دہلی کی طرز پر ترقی کی راہ پرلے جانے کی بات کہی۔ Bhagwant Mann Take Oath

Bhagwant Mann takes oath as 17th Chief Minister of Punjab
دہلی کے طرز پر پنجاب کی ترقی ہوگی: وزیر اعلی بھگونت مان
author img

By

Published : Mar 16, 2022, 4:04 PM IST

Updated : Mar 16, 2022, 9:01 PM IST

عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان نے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر آج حلف لیا Bhagwant Mann Take Oath۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہاکہ' دہلی کے طرز پر پنجاب کی ترقی ہوگی۔ ریاست کو منشیات سے پاک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کسانوں کا مسئلہ حل کرنے کی بات بھی کہی۔

ویڈیو

بھگونت مان کی حلف برداری کا پروگرام پنجاب کے ضلع شہید بھگت سنگھ (ایس بی ایس) نگر میں واقع کھٹکر کلاں گاؤں میں منعقد ہوا۔ یہ مجاہد آزادی بھگت سنگھ کا آبائی گاؤں ہے۔ بھگونت مان کی اپیل پر تقریب میں پہنچنے والے زیادہ تر لوگ پیلی پگڑی میں نظر آئے۔

بھگونت مان کو گورنر بنواری لال پروہت نے شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑکلاں میں 40 ایکڑ پر مشتمل پنڈال میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال اور دہلی حکومت کے وزراء کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سیاسی شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا تھا تاہم فن اور تھیٹر کی دنیا کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اکثر اداکار مسٹر مان کے قریب رہے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب میں مشہور لوک گلوکار گرداس مان، کانگریس ایم پی اور فنکار محمد صدیق اور کئی معروف لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، ایم ایل اے اور پنجاب کے امور کے انچارج جرنیل سنگھ، ایم ایل اے اور پنجاب کے امور کے شریک انچارج راگھو چڈھا کے علاوہ پارٹی کے کئی نو منتخب ایم ایل ایز، سینئر لیڈران، پنجاب میں پارٹی کارکنان اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 16, 2022, 9:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.