ETV Bharat / bharat

بیگم نور بانو اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی بلا مقابلہ رکن منتخب - نور محل

رامپور کے نواب خاندان کی بیگم و سابق رکن پارلیمان نور بانو اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئیں .

Noor begam
Noor begam
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:26 PM IST

نور بانو بیگم کے مقابلے پر کسی دوسرے امیدوار نے نامزدگی داخل نہیں کی. اس طرح وہ بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئیں۔

سابق رکن پارلیمان بیگم نور بانو کے رکن منتخب ہونے پر نور محل میں آج سابق وزیر کاظم علی خاں عرف نوید میاں، بیگم یاسین علی خاں عرف شاہ بانو اور نواب زادہ حیدر علی خاں عرف حمزہ میاں نے بیگم نور بانو کو مبارکباد دی۔

سابق وزیر نوید میاں کے پی آر او کاشف خاں نے بتایا کہ اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی تشکیل نو کے قوائد شروع ہو چکے ہیں ۔ متولی کوٹے سے شیعہ وقف بورڈ کے رکن وسیم رضوی اور سید فیضی منتخب کئے گئے ۔ ان کے علاوہ ایم پی کوٹے سے رامپور کی سابق رکن پارلیمان بیگم نوربانو منتخب ہوئیں۔ بیگم نوربانو تنہا امیدوار تھیں اس لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔

علاوہ ازیں ابھی ایک اور ایم پی کوٹے سے رکن منتخب کیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی کے بھی دو اراکین کا انتخاب ہونا ہے۔ ایسے میں بورڈ کی تشکیل نو کے لیے صوبائی سرکار کو باقی ممبران کے نام طے کرنا ہوں گے۔

اترپردیش میں شیعہ وقف بورڈ کی 8 ہزار سے زیادہ املاک ہیں۔ جس کی دیکھ ریکھ متولی (ٹرسٹی) کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں ان وقف املاک کی قیمت تقریباً 75 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے متعلق ہمیشہ مقابلہ آرائی ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر نوید میاں شاہی اوقاف کے متولی ہیں اور اترپردیش میں شیعہ وقف بورڈ کے ممبر رہے ہیں۔ بیگم نوربانو کے رکن منتخب ہونے پر اہل خانہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.