ETV Bharat / bharat

شمالی دیناج پور: ٹی ایم سی رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل

شمالی دیناج پور میں اسمبلی انتخابات سے دو ہفتہ قبل ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

انتخابات سے قبل ٹی ایم سی رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 5:19 PM IST

مغربی بنگال میں پولنگ کے ساتھ ساتھ جوڑ توڑ کا کھیل بھی جاری ہے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی اسمبلی انتخابات کے آخری دنوں میں دل بدل کے کھیل میں بازی مارنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

انتخابات سے قبل ٹی ایم سی رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل
انتخابات سے قبل ٹی ایم سی رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل

شمالی دیناج پور میں اسمبلی انتخابات سے دو ہفتہ قبل ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

ہٹھیارا سے رکن اسمبلی امل آچاریہ اور ترنمول کانگریس کے درمیان کئی مہینوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ ضلع ترنمول کانگریس کے سربراہ نے ناراض رکن اسمبلی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

رکن اسمبلی امل آچاریہ اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ مرکزی وزیر دیباشری چودھری کی نگرانی میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

شمالی دیناج پور ضلع ترنمول کانگریس کے سربراہ مشرف علی منڈل نے کہا کہ اچھا ہوا کہ وہ خود بخود پارٹی چھوڑ کر چلے گئے، ورنہ انہیں پارٹی سے باہر کا راستہ دیکھایا جاتا۔

ترنمول کانگریس نے مشرف حسین کو ہٹھیارا سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے امل اچاریہ سے مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں دس اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انتخابی کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے مختلف اضلاع میں بھیانک جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.