ETV Bharat / bharat

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملہ: انسپکٹر چندر موہن شرما کی بیوہ کے ساتھ خاص بات چیت

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 1:12 PM IST

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملے میں عدالت نے مجرم عارض خان کو پھانسی کی سزا دی ہے۔ اس انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے انسپکٹر موہن چند شرما کی بیوہ مایا شرما سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات چیت کی۔

maya sharma_satisfied_with_judgment_in batla house_encounter
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملہ: انسپکٹر چندر موہن شرما کی بیوہ کے ساتھ خاص بات چیت

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں عدالت نے مجرم عارض خان کو سزائے موت سنائی۔ اس انکاؤنٹر میں دہلی پولیس نے جانباز انسپکٹر موہن چند شرما کو کھو دیا۔ ای ٹی وی بھارت نے انسپکٹر موہن چند شرما کی اہلیہ مایا شرما سے عدالت کے اس فیصلے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی راحت قرار دیا۔

آڈیو

رپورٹر- کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس میں بہت لمبا عرصہ لگا؟

مایا شرما- اس میں بہت لمبا عرصہ لگا لیکن ہم نے اس فیصلے کا صبر سے انتظار کیا۔

رپورٹر۔ کیا آج ان لوگوں کو جواب مل گیا ہے، جو اس انکاؤنٹر پر سوال کھڑے کر رہے ہیں؟

مایا شرما- بالکل، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اگر آپ 2008 کے میرے بیانات پر نگاہ ڈالیں تو میں نے یہ بھی کہا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی آدمی(انسپکٹر موہن چند شرما) خودکشی کے لیے گیا تھا، اپنے بیمار بیٹے کو ہسپتال میں چھوڑ کر، جو انتہائی نازک تھا۔ اس سے بڑی بات کوئی نہیں ہو سکتی لیکن ٹھیک ہے ووٹ بینک کی اپنی سیاست ہے۔

رپورٹر: یہ جو فیصلہ آیا ہے کیا اس سے آپ کو لگتا ہے کہ انصاف ہوا ہے؟

مایا شرما آپ اسے انصاف کیا کہہ سکتے ہیں؟ آپ اسے ایک بڑی راحت کہہ سکتے ہیں۔ انصاف آپ کس کے لیے مانیں گے۔ جو لوگ انکاؤنٹر میں مارے گئے کیا انہیں انصاف ملا۔ ہمیں اپنی عدالتوں پر پورا یقین ہے کہ عدالت نے صحیح کا ساتھ دیا ہے۔ اس بات سے اطمینان ہے۔ کم از کم ہمارے ساتھ عدالت فیئر رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.