ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے بھائی کی مدد کرنے کے الزام میں کانسٹیبل سمیت دو گرفتار - کانسٹیبل سمیت دو گرفتار

بریلی پولیس نے جیل کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بھائی اشرف کی جیل میں لوگوں سے ملاقات کرانے میں مدد کی ہے۔

عتیق احمد کے بھائی کی مدد کرنے کے الزام میں کانسٹیبل سمیت دو گرفتار

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 7:34 AM IST

بریلی: پولیس نے منگل کو بریلی جیل میں پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس کے ملزم عتیق احمد کے بھائی اشرف کی مدد کرنے کے الزام میں ایک جیل کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ جیل کانسٹیبل کئی لوگوں کو پرچی پر غیر قانونی طور پر ملاقات کرواتا تھا۔ یہی نہیں ایک اور شخص عتیق احمد کے بھائی کے لئے کھانے پینے کا سامان جیل پہنچاتا تھا۔ فی الحال پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور عتیق احمد کے بھائی اشرف، جیل حکام اور کئی لوگوں کے خلاف کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں اشرف کے بہنوئی کے خلاف بارہ دری تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر فرضی خطوط کی بنیاد پر کرایہ کا معاہدہ کروانے اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

عتیق احمد کا بھائی اشرف تقریباً ڈھائی سال سے بریلی کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے۔ بریلی کی ضلع جیل اُس وقت سرخیوں میں آئی جب پریاگ راج میں ایک وکیل اور اس کے دو سیکورٹی اہلکاروں کو عتیق کے مبینہ غنڈوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد عتیق احمد کے بھائی اشرف اور اس سے ملنے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جانے لگیں۔ جس کے بعد بریلی پولس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیل کے گارڈ شیو ہری اوستھی اور دیا رام عرف ننھے کو اشرف تک سامان پہنچانے اور پرچی پر کئی لوگوں سے ملنے کے الزام میں منگل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش چورسیہ نے بتایا کہ پولیس کی جانچ میں ضلع جیل کا کانسٹیبل شیو ہری اوستھی پیسوں کی لالچ میں طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ جیل میں بند اشرف سے غیر قانونی طور پر ملاقات کر رہا تھا۔ ایک پرچی پر بہت سے لوگوں سے ملاقات کرائی گئی اور وہ بھی ملاقات والی جگہہ پر نہیں بلکہ جیل کے دیگر مقامات پر۔ غیر قانونی طور پر ملاقات کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا، لیکن امیش پال قتل کیس کے بعد بریلی پولیس نے منگل کو اس کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Mariyadih Double Murder Case الہ آباد ہائی کورٹ میں عتیق احمد کے بھائی محمد اشرف کی ضمانتی عرضی خارج

بریلی کے بتھری چین پور تھانے کے انچارج انسپکٹر اشونی سنگھ اور ایس او جی کی ٹیم نے جیل کانسٹیبل شیو ہری اوستھی کے ساتھ جیل میں سبزی اور دیگر سامان کو پہنچانے والے دیا دیارام کو گرفتار کیا۔ دیارام جیل میں سامان بھی پہنچاتا تھا اور اسی سامان کی آڑ میں عتیق احمد کے بھائی اشرف کے کھانے کا سامان بھی پہنچایا جاتا تھا۔ جس کے بعد پولیس اور ایس او جی ٹیم نے منگل کو ڈسٹرکٹ جیل کے کانسٹیبل شیوہری اوستھی اور سامان پہنچانے والے دیا رام کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.