بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں اس وقت خوشی کی لہر دوڈ گئی جب گورنمنٹ بایز ہائر اسکنڈری اسکول بارہمولہ کے پرنسپل جاوید احمد راتھر کو جموں و کشمیر یو ٹی اسٹیٹ ایواڈ کیلے نامزد کیا گیا۔ Baramulla Teacher Nominated For State Award
بارہمولہ سے تقریب پندرہ کلو میٹر کی دوری پر واقع واگورہ علاقہ سے جاوید احمد راتھر تعلق رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید احمد راتھر ایک خوش اخلاق، ذہین، قبل اور دیانت دار استاد ہی نہیں بلکہ ایک رہبر بھی ہیں۔ کل جب سرکار کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ جاوید احمد راتھر جو کہ گورنمٹ بایز ہائر سکنڈری اسکول بارہمولہ کے اندر بحیثیت پرنسپل کام کررہے ہیں، ان کو حکومت نے اسٹیٹ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ جوں ہی علاقہ واگورہ اور بارہمولہ کے اندر یہ خبر پیھلی، مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے طلباء کے اندر خوشی کی لہر دوڈ گئی اور لوگ دور دور سے جاوید احمد راتھر کو مبارک باد پیش کرنے کیلئے پہنچنے لگے۔Baramulla Teacher Nominated For State Award
وہیں اسی سلسلے میں آج بارہمولہ ہایر سکنڈری اسکول میں بھی جاوید احمد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسکول کے طلبا اور اسٹاف نے اپنے استاد کو مبارک باد پیش کیا۔ اس دوران پرنسپل جاوید احمد راتھر نے میڈیا کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے فرض کو فرض سمجھا اور پوری دیانت داری کے ساتھ کام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جو بھی خامیاں اس ادارے کے اندر میں نے پائی اس کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی۔Baramulla Teacher Nominated For State Award
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور کے سنیل کمار کو قومی اساتذہ ایوارڈ حاصل
انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں بچوں کو جو بھی مشکلات تھے، ان کو میں نے ہمیشہ دور کرنے کی کوشش کی۔ جس کی بدولت آج مجھے حکومت نے اس اعزاز سے نوازا اور میرا نام اسٹیٹ ایواڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ میں کافی خوش ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں ایک ٹیچر ہوں اور اپنے سوسائٹی کے بچوں کو علم کی نعمت سے نواز رہا ہوں۔Baramulla Teacher Nominated For State Award