اسی لیے کانگریس پارٹی ان انتخابات کو پوری تیاری کے ساتھ منظم طریقے سے لڑنے جا رہی ہے۔ کانگریس کی کوشش ہے کہ ضلع پنچایت اور بلاکس میں کانگریس امیدوار دوسری پارٹی کے امیدواروں کو زبردست ٹکر دیں۔
بارہ بنکی میں سنیچر کو ضلع کانگریس پارٹی کی پنچایت انتخابات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تین مرحلوں میں ہونے جا رہے پنچایت انتخابات کے پارٹی کی منصوبہ بندی پر مباحثہ کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور پی ایل پنیا نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کارکنان کو ان انتخابات کی اہمیت اور ان کے لیے اعلیٰ کمان کی کیا رائے اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ پارٹی کے ضلع صدر محمد محسن نے بتایا کہ ان انتخابات کے لیے پارٹی کارکنان کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایک سیٹ سے متعدد امیدواروں کی درخواست آئی ہیں۔
اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ لوگ کس قدر کانگریس کے ساتھ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع پنچایت اور بلاک کی تمام نشست پر امیدوار اتاریں گے اور پوری طاقت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس کے لیے کانگریس تمام سطح پر خاص کمیٹیاں بھی تشکیل دے رہی ہے۔