ETV Bharat / bharat

بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بینک لوٹ لیا - kashmir news

ضلع بڈگام کے چاندی پورہ علاقے میں بندوق برداروں نے دن دھاڑے بندوق کی نوک پر جموں کشمیر بینک سے ڈھائی لاکھ کی رقم لوٹ لی۔ اس کے علاوہ بندوق بردار سکیورٹی گارڈس کی بندوق بھی لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بینک لوٹ لیا

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 4:59 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 5:09 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ پہلے تین بندوق بردار آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا جب سکیورٹی گارڈس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو بندوق برداروں نے گولیاں چلائیں اور ایک ساتھ پانچ بندوق بردار بینک کے اندر گھس آئے۔

بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بینک لوٹ لیا

بینک کے ملازمین نے کہا کہ بندوق برداروں نے پہلے سی سی ٹی وی کو توڑ دیا اور پھر ملازمین کو گولیاں چلا کر ڈرایا اور اس کے بعد بینک میں رکھی گئی رقم کو لوٹ لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

پولیس جب تک موقع پر پہنچی تب تک نامعلوم بندوق بردار وہاں سے فرار ہوچکے تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ یہ بندوق بردار کون تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی تو وہ کافی خوف زدہ ہوئے۔ اس کے بعد وہ موقع واردات پر پہنچ گئے۔ واردات کی خبر کے بعد بینک کے اعلیٰ عہدیدار بھی وہاں پہنچے ہیں۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 5:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.