نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں رسمی اور شاندار استقبال کیا گیا۔ حسینہ پیر کو چار روزہ دورے پر یہاں پہنچی تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ان کا استقبال کیا۔Sheikh Hasina In Rashtrapati Bhavan
اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی بھارتی قیادت کے ساتھ کافی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ حسینہ نے کہا 'ہمارا مقصد اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ہم دوستی کے ماحول میں تمام مسائل حل کر سکتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔' حسینہ نے کہا 'ہمارا بنیادی مقصد غریبی دور کرنا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں مل کر نہ صرف اپنے ممالک کے لوگوں کے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں‘‘۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے راج گھاٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کے بعد ان کا مسٹر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا پروگرام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sheikh Hasina's Visit بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی میں بھارت کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا
یو این آئی