بھارتی سرکار کی جانب سے کئی اشیاء، جیسے گارمینٹس و ٹیکسٹائل، فوٹ وئیر، وغیرہ، پر جی. ایس. ٹی میں پانچ فیصد سے 12 فیصد کے اضافے کو منضور کیا گیا تھا جسے یکم جنوری 2022 سے لاگو کیا جانا تھا۔ GST Hike On Clothe
مودی حکومت کے اس اقدام سے ناراض بنگلور ہولسیل کلاتھ مرچینٹس اسوسئیشن نے اس کی شدید مخالفت کی، اسوسئیشن نے کہا کہ اس کا اثر براہ راست کنسیومر پر پڑیگا۔
اب حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل و گارمینٹس پر ہوئے اضافہ کو ملتوی کیا گیا ہے، لیکن کینسل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔ Defer GST Hike on Textiles: کپڑوں پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کو ملتوی کیے جانے کا خیر مقدم
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بنگلور کلاتھ مرچینٹس اسوسئیشن کے صدر پرکاش پرگل نے اطمنان کا اظہار کیا کہ انہیں تقریباً تین مہینوں کا وقت ملا ہے اور وہ حکومت کے اس عوام مخالف پالیسی کے خلاف اپنی جدوجہد کو مضبوط کرینگے۔