بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نیسبل سوناواری علاقے میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت آج ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سربراہی سیکریٹری سیاحت سرمد حفیظ نے کی۔ اس تقریب میں ضلع سطح کے افسران، عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت الطاف موسوی کے علاوہ متعدد دیگر افسران یہاں موجود رہے۔ تقریب میں رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران کئی محکموں نے یہاں پر مختلف اسٹال نمائش کے طور پر لگائے تھے۔ Back to Village Grand Program Chaired By Sarmad Hafeez
مزید پڑھیں:۔ Bal Sabha Program بانڈی پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت بال سبھا کا انعقاد
اس اجلاس میں مختلف عوامی وفود اور پنچایت اراکین نے علاقے کے تعلق سے مختلف مسائل کو افسران کے سامنے پیش کئے اور موقع پر موجود افسران نے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیکریٹری ٹورزم سرمد حفیظ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے ذریعہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے مقاصد کافی حد تک کامیاب نظر آرہے ہیں اور اس بار اس میں عام لوگوں کی کافی تعداد شریک ہورہی ہیں۔ عام لوگوں کی شرکت سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے اس اقدام سے کافی مطمئن ہیں۔